چینی کارساز کمپنی ’ڈونگ فینگ ‘ پاکستان میں پہلا پلانٹ لگانے کا اعلان
لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلی پنجاب کے ماحول دوست اقدامات کی بدولت چین کی مشہور ای وہیکل کمپنی ’ڈونگ فینگ ‘پاکستان میں اپنا پہلا پلانٹ لگائے گی۔
وزیر اعلی پنجاب کے ماحول دوست اقدامات کے ویژن پر تیزی سے کام جاری ہے اور اسلسلے میں چین کی مشہور ای وہیکل کمپنی ڈونگ فینگ کمپنی پاکستان میں اپنا پہلا الیکٹرک وہیکل پلانٹ لگائے گی۔چینی کمپنی وفد کی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات ،دو ہزار چھبیس تک پنجاب میں ای ویکلز کیلئے اپنا پلانٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ کی خواہش پرڈونگ فینگ نے دو ہزار پچیس میں ہی ای ویکلز مینوفیکچرنگ کیلئے پلانٹ لگانے کیلئے جلد اپنی ورکنگ مکمل کرنے کی حامی بھر لی۔۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ ای ویکلز وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس لیے چاہتے ہیں وقت ضائع کیے بغیر ان پر کام شروع ہو جائے،ڈونگ فینگ کے پنجاب میں پلانٹ لگانے اور مینوفیکچرنگ سے سستی ای ویکلز دستیاب ہو سکیں گی۔