بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
دائیں ہاتھ کے بیٹر بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، انہوں نے یہ سنگل میل جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبور کیا۔
بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 3 رنز درکار تھے، جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے دن مکمل کرلیے۔البتہ وہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بابر اعظم کے کیریئر کا 56 واں ٹیسٹ میچ ہے۔
بابر اعظم ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد بیٹر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے، جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی اور پوری ٹیم 211 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹ پر 82 رنز بنالیے ہیں۔