پاکستان کے اہم شہروں میں اچانک سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنیکی وجہ کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے اہم شہروں میں دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ۔
پاکستان کی جانب سے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکاںوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں دہشتگروں کے حملوں کا امکان بڑھ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق متوقع دہشتگردانہ حملوں کے پیش نظر خیبرپختونخوا اور اہم شہروں سمیت ملک بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت پسند کالعدم تنظیمیں مختلف شہروں میں ممکنہ دہشتگرد ی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔
موجودہ صورتحال میں حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی جانب سے افغان صوبہ کپتیکا میں دہشتگروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں درجوں دہشتگروں کی ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *