والد کے آنکھوں میں خوشی کے آنسو۔۔ بابر اعظم کے والد اسٹیدیم میں رو پڑے، وائرل ویڈیو نے سب کو رلا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ شب ورلڈکپ ٹی 20 میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں شکست دی تھی . جبکہ اس تاریخی فتح پر دبئی اسٹیڈیم میں موجود پاکستان ٹیم کے کپتان اور بیٹسمین بابر اعظم کے والد پاکستانی ٹیم کی جیت خوشی سے روپڑے .

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اپنے بیٹے کی پرفارمنس اور پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رونے لگے .

گزشتہ روز آئی سی سی کے ورلڈ ٹی20 کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی . اس کے علاوہ پاکستان کے اوپنرز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا . جس میں محمد رضوان نے 79 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان بابر اعظم نے 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے . . .

متعلقہ خبریں