تاہم سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایک عمرہ سے دوسرے عمرہ کے درمیان 15 روز کی عائد شرط ختم کردیا گیا . سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق عمرہ کیلئے آئندہ اجازت نامے کی میعاد ختم ہونے پر نئے اجازت نامے کیلئے درخواست دی جاسکے گی . جبکہ مسجدِ الحرام اور نبوی میں نماز ادا کرنے والے زائرین کو عام اجازت ہوگی . خیال رہے کہ اس سے قبل ایک عمرہ سے دوسرے عمرہ کے درمیان 15 روز کی شرط عائد تھی . واضح رہے کہ یہ اقدامات 17 اکتوبر 2021 سے کورونا کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے فیصلے کے بعد کیے گئے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں نمایاں کمی آرہی ہے . جسے دیکھتے ہوئے سعودی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین میں لگائی گئی پابندیوں میں مسلسل نرمی کی جارہی ہے .
متعلقہ خبریں