پہلا ٹیسٹ ، جنوبی افریقہ کی خلاف دوسری اننگز میں پاکستان نے تین وکٹیں گنوا دیں
سنچورین(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا، دوسری اننگز میں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر88رنز بنا لیے۔دوسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 301 رنز بنائے، جس میں ایڈن مارکرم کے 89 اور کوربن بوش کے ناقابل شکست 81 رنز نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر جمال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے، کامران غلام کے 54 اور محمد رضوان کے 27 رنز نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کوربن بوش نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا اور دن کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے۔ سائم ایوب اور شان مسعود نے 28، 28 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن نے 2 جبکہ کگیسو ربادا نے 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو اب بھی جنوبی افریقہ پر 2 رنز کا خسارہ ہے، اور میچ میں دلچسپ مرحلہ متوقع ہے۔