مشکلات میرے لیے نئی بات نہیں، مشکلات کو میں دیکھ لوں گا، آصف علی زرداری

گڑھی خدا بخش(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر کوئی سپرپاور ہے تو اللہ تعالی ہی سپرپاور ہے، مشکلات ہیں مگر میرے لیے نئی نہیں ہیں، مشکلات سے پاکستان کونکالیں گے۔

گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت آصف علی زرداری نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگرآج میں دوبارہ صدر ہوں تو یہ آپ کی دعائیں، بی بی کی دعائیں، اور پارٹی کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 45 سالہ بعد بھٹو صاحب کا فیصلہ ریورس کرواکر ثابت کردیا کہ وہ ایک عدالتی قتل تھا، اور اب اسے عدالتی قتل ہی سمجھا جائے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہاں مشکلیں ہیں، تکالیف ہیں مگر یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے، آپ سے بھی کہتا ہوں کہ کوئی پروا کرنے کی ضرورت نہیں، ان سب ( مشکلات سے) کو میں دیکھ لوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ نہ آپ کا پانی کہیں جائے گا، نہ آپ کی گیس کہیں جائے گی، سب آپ کو ملے گا، جو آپ کا حق ہے، جو دوسرے صوبے کا حق ہےوہ ان کو ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *