شروتی ہاسن اس وجہ سے شادی سے گریز اور تعلقات کو ترجیح دیتی ہیں؟
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شروتی ہاسن نے حال ہی میں شادی کے بجائے تعلقات کو ترجیح دینے کی اصل وجہ بیان کی ہے۔
شروتی ہاسن نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کیوں شادی نہیں کرنا چاہتیں بلکہ تعلقات میں رہنا پسند کرتی ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی شادی نہ کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں، تو شروتی نے جواب دیا:”ہاں، مجھے تعلقات پسند ہیں، مجھے رومانویت پسند ہے۔
میں تعلقات میں رہنا پسند کرتی ہوں، لیکن مجھے کسی سے زیادہ جڑ جانے کا خوف ہے۔ لیکن میں کبھی نہیں کہہ سکتی کہ یہ ممکن نہیں۔ کوئی خاص شخص آیا تو شایدلیکن ابھی ایسا نہیں لگتا۔”
یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ کیا ان کے ماضی کے تجربات کی وجہ سے انہیں کوئی ہچکچاہٹ ہے؟ شروتی نے کہا:”مجھے لگتا ہے یہ صرف میری بات ہے۔ کیونکہ میں نے اپنے دوستوں کے درمیان کچھ بہت خوبصورت شادیوں کو دیکھا ہے۔ میرے دوستوں، ہم عمر لوگوں کی کامیاب اور شاندار شادیاں ہوئی ہیں۔ تو نہیں، یہ صرف شروتی کا معاملہ ہے۔”