شادی کی دوسری سالگرہ پر ریحام خان کا شاندار فوٹو شوٹ وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف سابق اینکر، مصنفہ اور فلم پروڈیوسر ریحام خان نے حال ہی میں اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی۔
ریحام خان نے اپنے دوسرے شوہر مرزا بلال کے ساتھ ایک دلکش فوٹو شوٹ کرکے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
یاد رہے کہ ریحام خان نے اپنی پہلی شادی سابق وزیر اعظم عمران خان کی تھی تاہم وہ سلسلہ زیادہ دیر نہ چل سکا۔
ریحام خان نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز بین الاقوامی چینلز کے لیے نیوز رپورٹنگ کے ذریعے کیا تھا اور انہوں نے پاکستان میں متعدد شوز کی میزبانی بھی کی تھی۔
دسمبر 2022 میں ریحام خان مرزا بلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔ وہ اس وقت اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان میں وقت گزار رہی ہیں۔
شیئر ہونے والی تصاویر کی فوٹوگرافی یریٹا میڈیا نے کی تھی۔ جوڑے کی اسٹائلنگ عبداللہ صدیقی نے کی۔
تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے پر ریحام خان کے مداحوں نے اس فوٹو شوٹ کو خوب سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے ان کے سدا بہار حسن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ خاتون جنہوں نے وقت کو شکست دے دی‘۔ بہت سے مداحوں نے انہیں اور ان کے شوہر کو ایک محبت بھری کامیاب زندگی پانے کی دعا دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *