وفاقی سرکاری اداروں کی کارکردگی رپورٹ، کس کا نقصان کس کو منافع ہوا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاق حکومت کے زیرملکیت ریاستی اداروں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2023 سرکاری اداروں کو 147ارب کا نقصان ہوا، 2014 سے 2023 تک اداروں کے نقصانات 5 ہزار 900 ارب روپے تک پہنچ گئے، حکومت نے ریاستی ملکیتی اداروں کو خسارے پر قابو پانے کے لیے 6 ماہ میں 436 ارب کی مالی مدد دی۔
رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں ایس او ایز نے 45 فیصد اضافے سے 510 ارب منافع کمایا، جس میں اکستان ساورن ویلتھ فنڈ میں شامل اداروں کا 249 ارب منافع شامل ہے،او جی ڈی سی ایل نے سب سے زیادہ 113.2 ارب منافع کمایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی پی ایل68.7 ارب، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کا منافع 36.2 ارب روپے رہا، دیگرمنافع بخش اداروں میں پارکو، گورنمنٹ ہولڈنگز، نیشنل بینک شامل ہے۔
گزشتہ 6 ماہ میں خسارے میں چلنے والے اداروں کو 408 ارب روپے کا نقصان ہوا، این ایچ اے 151.3 ارب، کوئٹہ الیکٹرک کمپنی 56.2 ارب اور پی آئی اے نے51.7 ارب نقصان کیا۔
دستاویز کے مطابق پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کو 39 ارب روپے، پاکستان ریلویز کو23.6 ارب روپے نقصان ہوا، سکھرالیکٹرک پاورکمپنی 20.9 ارب، اسٹیل ملز 14.4 ارب، آئیسکو نے12.1 ارب روپے نقصان ہوا، جولائی تا دسمبر 2023 سرکاری اداروں نے 14 فیصد اضافے سے 200 ارب ٹیکس دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *