اسٹیٹ بینک نے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 75 سو روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
ان بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے،یہ انعامی بانڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر، اور کسی بھی کمرشل بینک کی برانچ میں واپس کیے جا سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بانڈر خریداروں کو خبردار کیا ہے کہ آخری تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی،اس لیے ان بانڈز کو واپس کرنے کی آخری تاریخ سے پہلے ضروری اقدامات کرلیں۔