کراچی: صدر میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، 5 افراد ریسکیو

واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، چیف فائر آفیسر


کراچی(قدرت روزنامہ)صدر میں گھڑیالی بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، عمارت سے 5 افراد کو باحفاظت نکالا گیا۔
چیف فائر آفیسر کے ایم سی ہمایوں خان نے بتایا کہ صدر ایمپریس مارکیٹ کے نزدیک گھڑیالی بلڈنگ کے تیسرے فلور پر آگ لگنے کی اطلاع پر صدر فائر اسٹیشن سے ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گیا تاہم آگ نے تیزی سے تیسری منزل سے پھیل کر چوتھے اور پانچویں فلور کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس صورتحال پر 4 فائر ٹینڈر، ایک باوزر اور ایک اسنار کل طلب کی گئیں جو متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں اور اسنار کل کی مدد سے آگ بجھانے کے عمل میں تیزی لائی گئی۔
آگ کی اطلاع پرایمولیسنز، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ ایمپریس مارکیٹ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، کے ایم سی ریسکو ٹیم نے بلڈنگ کے متاثرہ حصے میں موجود 5 افراد کو باحفاظت نکال لیا۔
فائر بریگیڈ نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے یا اس سے زائد وقت میں آگ پر قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے، آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اس بلڈنگ متاثرہ حصوں میں گارمنٹس کے گودام ہیں جن میں آتشزدگی کی وجہ کتنا نقصان ہوا ہے اس کی مالیت کااندازہ نہیں ہے، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردی میں آگ لگنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں تاہم کے ایم سی فائر بریگیڈ فعال طریقے سے خدمات انجام دے رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *