ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہماری شادی اس طرح ہوگی ۔۔ واٹس ایپ پر ہونے والی پاکستان کی انوکھی شادی

ّ(قدرت روزنامہ)جیسے جیسے ٹیکنالوجی کا جدید دور آتا جا رہا ہے ہم مختلف نت نئی چیزوں اور واقعات کو دیکھتے اور سنتے آ رہے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی ایسی ڈیجیٹل شادی کے بارے میں سُنا ہے جس میں دولہن بارات اور باراتی تو موجود ہیں مگر دولہا غائب یے؟نہیں سُنا ہوگا کیونکہ یہ تو پاکستان کی ایک ایسی انوکھی شادی ہے جو حال ہی میں ہوئی ہے، جس میں جھٹ منگنی پٹ بیاہ تو ہوا
مگر واٹس ایپ کے ذریعے، اس انوکھی شادی میں دلہن بھی سجی سنوری موجود تھی کمرہ بھی سجایا گیا تھا، بارات بھی آئی اور رخصتی ہوکر دولہن سسرال بھی بیاہی گئی مگر دولہا کہیں موجود نہ تھا، آخر دولہا کہاں تھا؟دراصل دولہا سعودی عرب میں نوکری کرتا تھا اور اس دوران کورونا کے باعث فلائٹس پر پابندی تھی، اسی دوران لڑکے کی ماں نے لڑکی کو پسند کیا اور یوں رشتہ طے ہوتے ہی فوری آن لائن ویڈیو کال کے زریعے نکاح ہو گیا جس کے بعد دولہن کو باراتیوں کے ساتھ رخصت کر دیا گیا۔تاہم دولہا کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد اپنی اس آن لائن شادی کے گیارہ ماہ بعد پہلی مرتبہ اپنی دولہن سے ملنے پاکستان آیا جہاں پھر ان کی دعوت ولیمہ ہوئی اور یوں دو پردیس میں رہنے والے آخر کار ایک ہو گئے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

5 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

5 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

5 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

6 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

6 hours ago