ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہماری شادی اس طرح ہوگی ۔۔ واٹس ایپ پر ہونے والی پاکستان کی انوکھی شادی

ّ(قدرت روزنامہ)جیسے جیسے ٹیکنالوجی کا جدید دور آتا جا رہا ہے ہم مختلف نت نئی چیزوں اور واقعات کو دیکھتے اور سنتے آ رہے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی ایسی ڈیجیٹل شادی کے بارے میں سُنا ہے جس میں دولہن بارات اور باراتی تو موجود ہیں مگر دولہا غائب یے؟نہیں سُنا ہوگا کیونکہ یہ تو پاکستان کی ایک ایسی انوکھی شادی ہے جو حال ہی میں ہوئی ہے، جس میں جھٹ منگنی پٹ بیاہ تو ہوا مگر واٹس ایپ کے ذریعے، اس انوکھی شادی میں دلہن بھی سجی سنوری موجود تھی کمرہ بھی سجایا گیا تھا، بارات بھی آئی اور رخصتی ہوکر دولہن سسرال بھی بیاہی گئی مگر دولہا کہیں موجود نہ تھا، آخر دولہا کہاں تھا؟دراصل دولہا سعودی عرب میں نوکری کرتا تھا اور اس دوران کورونا کے باعث فلائٹس پر پابندی تھی، اسی دوران لڑکے کی ماں نے لڑکی کو پسند کیا اور یوں رشتہ طے ہوتے ہی فوری آن لائن ویڈیو کال کے زریعے نکاح ہو گیا جس کے بعد دولہن کو باراتیوں کے ساتھ رخصت کر دیا گیا . تاہم دولہا کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد اپنی اس آن لائن شادی کے گیارہ ماہ بعد پہلی مرتبہ اپنی دولہن سے ملنے پاکستان آیا جہاں پھر ان کی دعوت ولیمہ ہوئی اور یوں دو پردیس میں رہنے والے آخر کار ایک ہو گئے .

. .

متعلقہ خبریں