باب دوستی کی بندش کے خلاف آل پارٹیز تاجر اتحاد کا کوئٹہ چمن شاہرہ پر احتجاج
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) باب دوستی کی بندش کے خلاف آل پارٹیز تاجر اتحاد نے کوئٹہ چمن شاہرہ پر احتجاج کیا ، احتجاج میں مسلم لیگ ق ، جماعت اسلامی ، محنت کش ، تاجر ، سماجی کارکنوں نے شرکت کی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ چمن شاہرہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ ۔ حکام کے مطابق دونوں جانب پھنسے شہریوں کیلئے گزشتہ رات سرحد تین گھنٹے کھولی گئی تھی ، گزشتہ شب باہمی رضا مندی سے باب دوستی کو پھنسے ہوئے شہریوں کیلئے تین گھنٹے کیلئے کھولا گیا تھا ، اس دوران دو ہزار سے زائد شہری اپنے اپنے ملک پہنچے ۔ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے کہا کہ باب دوستی قندھار صوبائی انتظامیہ نے بند کیا ہے ، مذاکرا ت میں بیشتر امور طے پانے کے باوجود افغان حکام نے بارڈر بند کر رکھا ہے ۔