احمق، احمق، احمق، گواسکر کی پنت پر تنقید

ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی کرکٹر و کپتان سنیل گواسکر نے میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوران رشبھ پنت کی شارٹ سلیکشن پر انہیں احمق قرار دیدیا۔

میلبرن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے خلاف بھارتی بیٹنگ لائن پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار تھی کہ اور رشبھ پنت 37 گیندوں پر 28 رنز بنا کر اچھی فارم میں نظر آرہے تھے لیکن انہوں نے ایک غیر روایتی شارٹ کھیل کر وکٹ گنوادی، جس پر کمنٹری کرنیوالے لیجنڈری سنیل گواسکر نے انہیں احمق کہا۔

کھانے کے وقفے کے دوران سٹار اسپورٹس پر بات کرتے ہوئے گواسکر نے میچ کی صورتحال اور فیلڈ پلیسمنٹ کے پیش نظر شاٹ کو “بیوقوفی” قرار دیا، انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس وہاں دو فیلڈرز ہیں، اور آپ اب بھی اس شاٹ کو کھیلنےکی کوشش کررہے ہیں۔

 

گواسکر کا کہنا تھا کہ رشبھ پنت نے وکٹ خود گنوائی ہے اس لمحے جب بھارت کو آپکی ضرورت تھی اور نامناسب شارٹ لگاکر آؤٹ ہوگئے۔

 

دوسری جانب نتیش کمار ریڈی اور واشنگٹن سندر کی آٹھویں وکٹ کی شراکت نے بھارت کی پوزیشن مستحکم کردی ہے اور انہیں کینگروز کی لیڈ ختم کرنے کیلئے محض ایک وکٹ پر 100 رنز درکار ہیں تاہم میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *