وجے ورما کراچی کرونیکلز سویٹر میں تمنا بھاٹیا کے ساتھ تقریب میں جلوہ گر

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکار وجے ورما کو حالیہ تقریب میں پاکستانی برانڈ راستہ کا کراچی کرونیکلز سویٹر پہنے دیکھا گیا،یہ تقریب معروف اداکار اور میزبان منیش ملہوترا کے گھر منعقد کی گئی تھی۔
وجے ورما اور تمنا بھاٹیا اپنی پُرکشش اور اسٹائلش عوامی موجودگی سے مداحوں کو مسلسل متاثر کر رہے ہیں۔ یہ جوڑا جو کچھ عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہا ہے، منیش ملہوترا کی ممبئی رہائش گاہ پر ہونے والی ایک پُرتعیش تقریب میں شریک ہوا، جہاں ان کی شاندار ہم آہنگی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
View this post on Instagram
تقریب میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے پہنچنے والے اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ مداح ان کے پیار بھرے لمحات کو دیکھ کر خوش ہوئے، جنہیں پاپارازی نے کیمرے میں قید کر لیا۔
View this post on Instagram
ایک وائرل ویڈیو میں وجے تمنا کا انتظار کرتے نظر آئے جب وہ اپنی گاڑی سے باہر آئیں، اور دونوں نے ایک خوشگوار لمحہ شیئر کیا جب وہ ایک ساتھ چلتے ہوئے میزبان کے گھر پہنچے۔ داخل ہونے سے پہلے، دونوں نے فوٹوگرافروں کے لیے خوش دلی سے پوز دیے اور اپنے خوشگوار انداز سے دل جیت لیے۔
تمنا بھاٹیا نے حال ہی میں فلم استری 2 میں اپنے خصوصی ڈانس نمبر “آج کی رات” کے ذریعے سب کی توجہ حاصل کی۔ وہ سکندر کا مقدر میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں، جس میں جمی شیرگل، اویناش تیواری، راجیو مہتا اور دیویا دتہ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔
دوسری جانب وجے ورما کی فلم مرڈر مبارک میں ان کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا گیا، جس میں پنکج تریپاتھی، کرشمہ کپور، سارہ علی خان، ڈمپل کپاڈیا اور دیگر مشہور ستارے شامل تھے۔ آنے والے پروجیکٹس میں وجے ورما فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ اول جلول عشق میں نظر آئیں گے، جو منیش ملہوترا کا پیش کردہ ایک منفرد منصوبہ ہے۔