کراچی میں بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) جمع کرا دی۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 ماہ کے لئے فی یونٹ بجلی 4 روپے 98 پیسے کم کرنیکی درخواست کی ہے۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی 15 جنوری کو سماعت کری گا۔درخواست کے مطابق نومبر کی ایڈجسٹمنٹ سے 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔