دیکھئے شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کی دلکش جھلکیاں

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف فلم اسٹار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار و فلمساز شہریار منور اور ماہین صدیقی کی نکاح کی تقریب کی تصاویر آتے ہی وائرل ہوگئیں، جن میں دولہا اور دلہن کو سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں خوبصورت جوڑے کو نکاح نامہ تھامے دیکھا جا سکتا ہے، اس تقریب میں دونوں کے دوستوں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، ڈھولکی، قوالی نائٹ، ہلدی اور ’شبِ موسیقی‘ میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے تھے۔

شہریار منور اور ان کی ہونے والی دلہنیا اداکارہ ماہین صدیقی کی ’شبِ موسیقی‘ کی تقریب میں ماہرہ خان کے ڈانس سمیت دیگر شوبز شخصیات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست شہریار کی شادی پر شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کی، وائرل ویڈیو میں ماہرہ خان کو مادھوری ڈکشت کے معروف گانے ’گھاگرا‘ پر دھواں دار پرفارمنس دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کے ساتھ ایک اور فنکار بھی موجود ہے۔

اس کے علاوہ اسی فنکشن میں احد رضا میر، ثروت گیلانی، عاصم رضا، فہد مرزا سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کی جس کی ویڈیو وائرل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *