ریحام خان کی دلہن بنے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہورـقدرت روزنامہ)معروف میزبان، صحافی، فلم ساز اور بانیٔ پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی دلہن بنے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
ریحام خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شوہر مرزا بلال کے ساتھ کروائے گئے فوٹو شوٹ کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
ان تصاویر میں ریحام خان اور ان کے شوہر مرزا بلال کو دولہا دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس فوٹو شوٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ریحام خان کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ ریحام خان نے 1993ء میں 19 برس کی عمر میں پہلی شادی اپنے کزن اعجاز رحمٰن سے کی تھی تاہم ان کی شادی صرف 12 برس ہی چل سکی۔
پہلی شادی سے ان کے 3 بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔
پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے 2014ء میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے دوسری شادی کی تھی جو صرف 1 سال ہی چل سکی۔
اس کے بعد 2022ء میں ریحام خان نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخص مرزا بلال بیگ سے شادی کی۔