وادی نیلم میں چھت پر رکھے باکس میں چھپنے والے 2 بچے دم توڑ گئے

مظفر نگر(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں کیل کے مقام پر دم گھٹنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کیل میں اپنے گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے بچے ایک لکڑی کے باکس میں چھپے اور پھر وہ خود بہ خود بند ہوگیا۔کچھ دیر بعد جب اہل خانہ نے بچوں کی تلاش شروع کی تو چھت پر رکھے باکس سے دونوں بے ہوش حالت میں ملے۔ جن کی عمریں 5 اور 7 سال کے قریب تھیں۔ہسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے دونوں کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بچوں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وفات پاگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *