قومی ویمن بلے باز سدرہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سٹار بیٹر سدرہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق 32 سالہ سدرہ امین کی شادی عادل مسعود کے ساتھ انجام پائی ہے، شادی کی تقریب لاہور کے مقامی فارم ہاؤس میں ہوئی جہاں ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں سدرہ نواز، گل فیروزہ، طوبیٰ حسن،کائنات حفیظ، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، بسمعہ معروف، ارم جاوید اور عائشہ ظفر بھی شریک ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *