’’ہر صبح اللہ کی طرف سے ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو نرخ مقرر کرتا ہے‘‘ ملک میں مہنگائی کیوں ہورہی ہے؟ پی ٹی آئی رُکن اسمبلی کی انوکھی منطق
پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے ملک میں مہنگائی کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مردان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے طفیل انجم نے مہنگائی پر نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے۔طفیل انجم نے مزید کہا کہ ہر صبح اللہ کی طرف
سے ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو نرخ مقرر کرتا ہے۔مہنگائی سے متعلق اپنے بیان کی ویڈیو وائرل ہونے پر طفیل انجم نے کہا کہ وہ اب بھی مہنگائی اللہ کی طرف سے ہے کی بات پر قائم ہیں، فرشتے کی جانب سے ریٹ مقرر کرنے کی بات ٹھیک نہیں، یہ بات واپس لیتا ہوں۔خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے ۔