5 اداکاروں سے تعلقات کے باوجود سنگل اور ہزار کروڑ فلم کرنے والی پہلی بھارتی اداکارہ؟

ان کا نام اب تک کئی مشہور اداکاروں کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے، جن میں پربھاس، گوپی چند، سمنتھ، اور سنتھل شامل ہیں


چنئی(قدرت روزنامہ) ٹالی وُڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شیٹی اپنی شاندار اداکاری اور ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتی ہیں۔ 2005 میں فلم “سپر” سے ڈیبیو کرنے والی انوشکا کا نام اب تک کئی مشہور اداکاروں کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے، جن میں پربھاس، گوپی چند، سمنتھ، اور سنتھل شامل ہیں۔
انوشکا شیٹی کے کیریئر کا بڑا بریک تھرو 2009 میں آیا، جب فلم “آرُندھتی” ریلیز ہوئی۔ یہ فلم شاندار کامیابی حاصل کر کے انوشکا کو ٹالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں لے آئی۔ اس کے بعد انہوں نے “مرچی”، “باہوبلی”، اور “باہوبلی 2” جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں، جو باکس آفس پر تاریخی کامیابیاں رہیں۔
“باہوبلی 2” نے دنیا بھر میں 1810 کروڑ روپے کمائے، جس کے بعد انوشکا شیٹی اور رامیا کرشنن کو بھارت کی پہلی ایسی اداکارائیں بننے کا اعزاز حاصل ہوا، جنہوں نے ہزار کروڑ کلب کی فلمیں دیں۔
رپورٹس کے مطابق انوشکا کا نام کئی مشہور اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا، لیکن وہ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔ 2008 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنی محبت کا اعتراف کیا، لیکن اس شخص کا نام نہیں بتایا۔
انوشکا شیٹی اب ایک نئی فلم کی تیاری کر رہی ہیں، جسے ڈائریکٹر کرش جگارلاموڈی بنا رہے ہیں۔ انوشکا اپنے منفرد اسکرپٹ انتخاب کی وجہ سے بھی مشہور ہیں، اور شائقین ان کے اگلے پروجیکٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *