پاکستان میں یکم جنوری 2025 سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

کراچی ( قدرت روزنامہ )مہنگائی سے متاثرہ عوام کے لیے ایک اور دھچکا ، نئے سال کے آغاز پر ملک میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ پیٹرول کی قیمتیں برقرار رہنے کے باوجود مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کے درمیان مشاورت کے بعد اس معاملے پر حتمی فیصلہ 31 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ذرائع نے مزید کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *