قومی کرکٹ ٹیم کی سٹار بلے باز سدرہ امین پیا گھر سدھار گئی


لاہور(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کی سٹار بلے باز سدرہ امین پیا گھر سدھار گئی , سوشل میڈیا پر مہندی کی تقریبات اور شادی کے موقع پر بنا گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئی۔تفصیلات کےمطابق کرکٹر سدرہ امین کے نکاح کی تقریب میں خواتین کرکٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت کی، لاہور شاہی قلعہ میں شادی کو یادگار بنانے کے لئے ویڈیوز اور تصاویر بنائیں گئیں۔
گل فیروزہ، سعدیہ اقبال ،بسمہ معروف ، نشری سندھو، سدرہ نواز، توبہ بتول ،عالیہ ریاض، غلام فاطمہ اور نتالیہ پرویز سمیت دیگر کی شرکت کی، تقریب میں عرفان اللہ خان ، سید نذیر اور علی یونس سمیت دیگر شریک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *