مریم نواز ، بابر اعظم کے والد کی ویڈیو دیکھ کر جذباتی ہوگئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو بابر اعظم کے والد کی اسٹیڈیم سے ویڈیو نے جذباتی کردیا۔انہوں نے بابر اعظم کے والد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک بہترین ویڈیو ہے۔‘


خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران اسٹیدیم میں موجود قومی کپتان بابر اعظم کے والد خوشی سے آبدیدہ ہوگئے۔
بابر اعظم کے والد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں بابر اعظم کے والد کو میچ میں فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔