کراچی پریس کلب کی شاندار جمہوری روایات ہم سب کیلئے باعث فخر ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی کی کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے اپنے تہنیتی پیغام میں نومنتخب صدر فاضل جمیلی، جنرل سیکریٹری محمد سہیل افضل، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، خزانچی عمران ایوب سمیت گورننگ باڈی کے تمام کامیاب ارکان کیلئے اپنی نیک تمناوَں کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل کی شاندار کامیابی پر پینل کے ذمہ دارن کو بھی مبارکباد دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کی شاندار جمہوری روایات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے باعث فخر ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی پریس کلب ملک میں آزادی اظہار اور خودمختار صحافت کا ایک مضبوط قلعہ رہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کی نئی قیادت صحافتی برادری کو درپیش چیلنجز کا جرات اور عزم کے ساتھ سامنا کرتے ہوئے آزادی صحافت کے تحفظ کی میراث کو آگے بڑھائے گی۔
انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غیر متزلزل عزم کے ساتھ صحافی برادری کے جائز حقوق و موقف کی حمایت کرتی رہے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *