اقتدار اور جیل سے رہائی کی نظریں بھی امریکا کی طرف ہیں، حافظ نعیم الرحمان

10کروڑ سے زیادہ لوگ غربت میں جی رہے ہیں اور حکمران عیاشیاں کررہے ہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان


لوئر دیر(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقتدار اور جیل سے رہائی کی نظریں بھی امریکا کی طرف ہے، دس کروڑ سے زیادہ لوگ غربت میں جی رہے ہیں اور حکمران عیاشیاں کررہے ہیں۔
دیرلوئر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب اور مسالک قابل احترام ہے، جماعت اسلامی ملک میں اتحاد واتفاق چاہتا ہے، قران اور حدیث کا نظام ہی اس ملک کی بہتری کا حل ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دیرلوئر۔ جماعت اسلامی کے پاس دیانتدار قیادت موجود ہے، دنیا کا بڑا دہشت گرد امریکہ ہے، اقوام متحدہ اور امریکہ کو فلسطین کی بچوں کی لاشیں نظر نہیں اراہی؟
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہے مگر امریکہ خاموش ہے، پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہی جماعت اسلامی کا منشن ہے۔
امیر جماع اسلامی نے کہا کہ اقتدار اور جیل سے رہائی کی نظریں بھی امریکہ کی طرف ہے، دس کروڑ سے زیادہ لوگ غربت میں جی رہے ہیں اور حکمران عیاشیاں کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *