ہم سب ملکر علاقے میں بیروزگاری کا خاتمہ اور ترقی کا انقلاب برپا کریں گے،حاجی علی مدد جتک

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک کے زیر قیادت ان کی رہائش گاہ پر شمولیتی تقریب کا انتہائی شاندار پروگرام


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک کے زیر قیادت ان کی رہائش گاہ پر شمولیتی تقریب کا انتہائی شاندار پروگرام منعقد ہوا اس موقع پر افتاب مری ، اللہ یار مری ، کلیم اللہ مری ، اظہار مری ، جابد حسین مری ، صدام مری ، ساول خان مری ، محمد عظیم مری ، رحمت اللہ محمد حسنی ، حیات بنگلزئی ، رحمت اللہ بنگلزئی ، ظفر سرپرہ اور دیگر نے حاجی علی مدد جتک کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہو کر مختلف پارٹیوں سے استعفی دے کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

انہوں نے حلقہ 45 سے ضمنی انتخابات میں حاجی علی مدد جتک کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک ، حاجی محمد گل شاہوانی، میر ولی محمد قلندرانی،حاجی محمد کریم مینگل اور ٹکری حمید بنگلزئی نے نئے شامل ہونے والے سیاسی کارکنوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی پرچم کے مفلر پہنائے اس عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ ہم سب ملکر علاقے میں بیروزگاری کا خاتمہ اور ترقی کا انقلاب برپا کریں گے دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں لوگوں کا جوق در جوق شامل ہونا حاجی علی مدد جتک کی قائدانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا مظہر ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں علاقے کے لوگوں کا ساتھ دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *