پاکستان کی جیت پر شوبز شخصیات نے کیا اپنے جذبات کا اظہار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک بھارت یچ میں پاکستان کی ناقابل فراموش فتح پر جہاں شائقین اور سیاسی شخصیات نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے وہیں شوبز کی شخصیات نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے بہت ہی قابل اور باصلاحیت اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ ’یہ کوئی عام فتح نہیں ہے، یہ ایک یاد دہانی ہے کہ پاکستانیوں کو ہمیشہ اپنا سر بلند رکھنا چاہیے۔
This is no ordinary victory… This is a reminder that Pakistanis must always hold their heads high. I had been hearing this entire past week that Pakistan won’t win, no chance! And this from our own people! So so proud of our team for proving everyone wrong!! Well done!!! pic.twitter.com/1Me4iWhEJJ
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) October 24, 2021
پاکستانی کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت فخر ہے۔
OUUFFFFFF!!! Heart is bursting with pride… waaaaah! 👏🏼👏🏼👏🏼🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰 #PakvsIndia
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) October 24, 2021
پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے بھی پاکستان کی جیت پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
Congratulations PAKISTAN! This was phenomenal boys , from bowling to batting to catching it was flawless !
Made us more than proud ❤@babarazam258 @TheRealPCBMedia— Farhan Saeed (@farhan_saeed) October 24, 2021
علاوہ ازیں گلوکار عاصم اظہر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن 10 وکٹس سے؟
TV’s toot rahe hain aaj… leken padhos mai 🤪😂 okay just kidding..koi nahi game hai… haar jeet hoti rehti hai guys
LEKEN 10 WICKETS SE?!?!? #IndvPak #T20WorldCup
— Asim Azhar (@AsimAzharr) October 24, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ ’غرور کا سر ہمیشہ نیچے ہوجاتا ہے، برائے مہربانی اتنا اوور نہ ہوا کریں، ہم سے سیکھ لیں، جب ہارتے ہیں تب بھی شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور جیت کے بھی‘۔