رحمہ زمان نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمہ زمان نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔
انہوں نے دعائے خیر کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے منگنی اور ساتھ ہی نکاح کا بھی اعلان کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف پوسٹ شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے چند دن قبل اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں دکھائی دینے والی انگلیوں میں موجود واحد انگوٹھی توجہ کا مرکز بنی تھی، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’اسے پسند آیا، تو اس نے اس میں انگوٹھی پہنا دی، سب سے آسان ’ہاں‘ جو میں نے کہی۔ الحمد للّٰہ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rehma Khalid (@rehmazamanofficial)

اس کے بعد رحمہ زمان نے دو مختلف ویڈیوز شیئر کیں جن میں سے ایک میں انہیں سلیون میں دعائے خیر کے لیے تیار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیو میں انہیں اپنے دعائے خیر کے وینیو پر دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کی دعائے خیر شیراز نامی شخص کے ساتھ 26 دسمبر کو ہوئی ہے، جس میں انہوں نے ہلکی نیلی (آسمانی) ساڑھی اور ہلکے گلابی دوپٹے کا انتخاب کیا۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے خاص دن یعنی نکاح اور مہندی کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گلابی لہنگا اور بھاری زیورات میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں جامنی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مذکورہ مختصر ویڈیو مہندی لگائی کی تقریب کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *