وفاقی کابینہ میں توسیع، 4 سے 5 وزرا لئے جائیں گے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ میں توسیع کے اگلے مرحلے کے لئے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی، کابینہ میں 4 سے 5 وزرا لئے جائیں گے جبکہ حنیف عباسی، طارق فضل چودھری، بیرسٹرعقیل ملک اور طلال چودھری کا نام ممکنہ وزرا میں شامل ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وفاقی کابینہ میں توسیع کے اگلے مرحلہ کے لئے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی، اس حوالے سے وزیر اعظم شہبازشریف نے پارٹی کے سینئر رہنماوں سے مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع کا مرحلہ اگلے ہفتے کے دوران ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کابینہ میں توسیع سے قبل وزیراعظم ممکنہ امیدوار وں سے انفرادی ملاقاتیں کریں گے جبکہ کابینہ میں 4 سے 5 وزرا لئے جائیں گے۔
حنیف عباسی، طارق فضل چودھری، بیرسٹرعقیل ملک، طلال چودھری کا نام ممکنہ وزرا میں شامل ہے جبکہ سینیٹر خلیل طاہر سندھو، اختیار ولی اور ڈاکٹر توقیر شاہ کے نام بھی زیرغورہیں۔