شیخ رشید نے کہا کہ میں نے درخواست کی تھی کہ یہ مذاکرات پنجاب حکومت کا کام ہے، ٹی ایل پی نے ایک روڈ کھول دیا ہے . وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے آنے کے بعد یہ معاملات بدھ کو کابینہ میں رکھ دیں گے، کالعدم ٹی ایل پی چاہتی ہے کہ ان کے مطالبات جلد ازجلد پارلیمنٹ کی کمیٹی میں بھیجے جائیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے رہے ہیں، کالعدم جماعت کے مطالبات پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے . انہوں نے کہا کہ جو کالعدم ٹی ایل پی سے وعدے کئے ہیں ان کا پہرہ دیں گے ، میری خواہش ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی سے جو معاملات ہیں وہ طے ہوجائیں .
متعلقہ خبریں