نیو گوادر ایئرپورٹ، خراب موسم میں محفوظ لینڈنگ کیلئے انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم فعال
گوادر(قدرت روزنامہ)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ( این جی آئی اے)پر خراب موسمی حالات کے دوران طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی کارکردگی بڑھانے کے لئے ہا ئی ٹیک انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس)سی اے ٹی تھری بی) کامیابی کے ساتھ فعال کر دیا گیا ۔گوادر پرو کے مطابق انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) زمین پر مبنی نقطہ نظر کا نظام ہے جو رن وے پر پہنچنے اور اترنے والے طیاروں کو درست رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ خراب موسمی حالات کی وجہ سے جب حد نگاہ متاثر ہوتی ہے تو محفوظ لینڈنگ اور ٹیک آف کو یقینی بنانے کے لئے یہ بہت اہم ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے ) کے ایک عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ جدید ترین سسٹم رن وے ویژول رینج (آر وی آر) کی حد صرف 50 میٹر کے ساتھ کم بصری حالات میں طیارے کو اترنے میں مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق عہدیدار نے کہا کہ کامیاب لینڈنگ تین اہم عوامل پر منحصر ہے۔ کم از کم 50 میٹر کی حد نگاہ، مکمل طور پر تربیت یافتہ پائلٹ، اور ضروری ایویونکس سے لیس طیارے جو زمین پر مبنی نظام کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پہلے ہی تمام ایئر لائنز کو اپنے طیاروں کو اپ گریڈ کرنے اور اپنے پائلٹوں کو تربیت دینے کے لئے مطلع کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ آئی ایل ایس سی اے ٹی تھری( بی) کا مکمل استعمال کرسکیں، اس طرح مسافروں کے لئے کسی بھی رکاوٹ کو روکا جاسکے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی(پی اے اے ) کے نمائندے نے نشاندہی کی کہ شدید موسمی حالات اکثر خطرناک حالات کا باعث بنتے ہیں، جس کے نتیجے میں تاخیر ہوتی ہے اور مسافروں کی حفاظت کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ “ہوائی اڈوں کے لئے درست صورتحال سے آگاہی بہت ضروری ہے، کیونکہ اس سے انہیں طوفان کی صورتحال، نظر آنے، ہوا، بارش اور رن وے کی سطح کا مثر انداز میں اندازہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔