سنجاوی، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
سنجاوی(قدرت روزنامہ)سنجاوی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔لیویز ذرائع کے مطا بق فائرنگ کا واقع سنجاوی کے علاقے یونین کونسل غبرگ میں پیش آیا۔ نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سنجاوی سے ہے۔ نامعلوم مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےتحصیل ہیڈکوارٹر سے لیویز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئی۔ جاں بحق افراد کی شناخت (عجب خان ولد پالے)(سلیم ولد عبد الرحمن) قوم زخپیل سکنہ غبرگ سے ہوئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کو سول ہسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا