2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹوموبائل انڈسٹری الیکٹریفیکیشن کی جانب بڑھ رہی ہے۔ 2024 میں کئی مشہور گاڑیوں کو بند کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی جگہ ماحول دوست اور الیکٹرک کاریں تیار کی جا سکیں۔
جیگوار (Jaguar)
جیگوار نے اعلان کیا ہے کہ 2025 تک وہ مکمل طور پر الیکٹرک لگژری کار میں تبدیل ہو جائے گا۔ اس کے تمام مشہور ماڈلز کو بند کیا جا رہا ہے۔کمپنی اپنی نئی الیکٹرک سیڈان، جیگوار پر کام کر رہی ہے۔
شیورلیٹ کیمارو (Chevrolet Camaro)
جنرل موٹرز (GM) نے اپنے مشہور ماڈل کیمارو کی آخری پروڈکشن کو کلیکٹرز ایڈیشن کے طور پر پیش کیا جائے گا، تاکہ اس گاڑی کی وراثت کو زندہ رکھا جا سکے۔ کیمارو جلد الیکٹرک ماڈل کے طور پر واپس آ سکتا ہے۔
ٹويوٹا وینزا (Toyota Venza)
2024 کے بعد ٹویوٹا اپنی ہائبرڈ کراس اوور SUV وینزا کو بند کر رہا ہے۔ اس کی جگہ نیا ماڈل ٹويوٹا کراؤن سِگنیا لے گا، جو 2 صفوں پر مشتمل ہائبرڈ کراس اوور ہوگا۔
فورڈ ایج (Ford Edge)
فورڈ نے اپنے مشہور مڈسائز SUV ایج کی پروڈکشن 2024 میں ختم کر دی ہے۔ کینیڈا کے اوک وِل اسمبلی پلانٹ میں اب سپر ڈیوٹی ٹرک تیار کیے جائیں گے، جو فورڈ کی کمرشل گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کریں گے۔
نسان GT-R
مشہور گاڈزیلا نسان GT-R بھی 2024 میں رخصت ہو گئی۔ اس گاڑی کی آخری کھیپ 2 اسپیشل ایڈیشنز، تاکومی اور اسکائی لائن، کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے۔ نسان نے مستقبل میں اس گاڑی کے الیکٹرک ماڈل کا اعلان کیا ہے۔
شیورلیٹ میلِبو (Chevrolet Malibu)
شیورلیٹ میلِبو کی پروڈکشن نومبر 2024 میں ختم ہو جائے گی۔ جنرل موٹرز کا کینساس اسمبلی پلانٹ اب نئی الیکٹرک گاڑیوں خصوصاً شیورلیٹ بولٹ کے متبادل کی تیاری پر کام کر رہا ہے۔
جیپ چیروکی اور رینیگیڈ (Jeep Cherokee and Renegade)
جیپ اپنی 2 مشہور ماڈلز، چیروکی اور رینیگیڈ، کو بند کر رہا ہے۔ اس کے بعد کمپاس جیپ کی سب سے سستی SUV کے طور پر مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔
پورشے 718 باکسر اور کیمین (Porsche 718 Boxster and Cayman)
پورشے گیس پر چلنے والی باکسر کنورٹیبل اور کیمین کوپے کی پروڈکشن 2025 تک ختم کر رہا ہے۔
یہ دونوں ماڈلز جلد الیکٹرک گاڑیوں کے طور پر مارکیٹ میں دھوم مچائیں گے۔