جب ایک شرارتی بندر نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑ لگوا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی افریقہ کے علاقے نارتھ ڈیل میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک شرارتی بندر نے ایک سیکیورٹی فرم کے اہلکاروں کی دوڑ لگوا دی۔
جنوبی افریقہ میں سیکیورٹی فرم ایم آئی 7 نیشنل گروپ کو نارتھ ڈیل کے علاقے میں اپنے کلائنٹ کی جانب سے خطرے کا سگنل موصول ہوا، اور بات اس وقت سنگین ہوگئی جب یہ سگنلز لگا تار آنے لگے۔
کلائنٹ شاید کسی بڑی مصیبت سے دوچار ہے، یہ سوچتے ہوئے نارتھ ڈیل کی جانب سے سیکیورٹی فورس پر مشتمل کئی ٹیمیں روانہ کی گئیں، مگر جب وہ ٹیمیں کلائنٹ کے گھر پہنچیں تو کُھلا کا سیکیورٹی سگنلز دینے والا ریموٹ گھر میں گھس آنے والے بندر کے ہاتھ لگ چکا ہے، جس سے وہ مستقل سگنلز بھیج رہا ہے۔
سیکیورٹی ٹیموں کو دیکھتے شرارتی بندر نے ریمورٹ سمیت دوڑ لگا دی تاہم وہ اس وقت تک سگنلز بھیجتا رہا جب تک کہ وہ گھر سے دور نہیں چلا گیا۔
ایسی صورت میں جب کہ سیکیورٹی اہلکار بندر کو پکڑنا چاہتے تھے، ان کے کلائنٹ نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا اور بندر کو باآسانی فرار ہونے دیا۔