پاکستان میں ٹائرز کی پیداوار کے لیے گرین فیلڈ ٹائرز منصوبے کا آغاز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اور مقامی بینکوں کی جانب سے آرمسٹرانگ زیڈ ای پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں 50.2 ملین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
یہ منصوبہ مقامی ٹائروں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے سندھ کے علاقے ،گھارو میں قائم کیا جائے گا۔
اس منصوبے کے ذریعے مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
18 سے زائد ملازمتیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے شعبے کی مسابقت میں بھی اضافہ ہوگا۔
اس منصوبے سے پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بین الاقوامی معیار کے ٹائروں کی تیاری اور سستی و معیاری مصنوعات کی فراہمی کا آغاز ہوگا۔
عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں بڑھتا ہوا تعاون خوش آئند ہے۔ مقامی پیداوار میں اضافے سے درآمدات پر انحصار کم اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔
یہ منصوبہ پاکستان کی اقتصادی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گا اور عالمی سطح پر ایک نئی پہچان بنے گا۔
ایس آئی ایف سی کی مسلسل کوششیں معیشت کی ترقی، استحکام اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔