ملک میں سردی کی شدت برقرار ، اسکردو میں پارہ منفی 13ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔
اسکردو میں گزشتہ روز سے برف باری جاری ہے جس کی و جہ سے پارہ منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا اور اس کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔
برف باری کے باعث استور کے بالائی علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری کے بعد سیاحوں کی آمد جاری ہے جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی شدید سردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب میں ہر سو دھند کا راج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *