پنجاب میں دھند کا اندھا دھند راج، کون سی موٹر وے کہاں سے بند ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹروے، ایم 2 ٹریفک کے لیے بندکردی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم3 لاہور سے عبدالحکیم تک بند ہے، ایم 4پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک جبکہ ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند ہے۔
اس کے علاوہ دھند سے متاثرہ قومی شاہراہ کو بھی لاہور تا سیالکوٹ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، شدید دھند کی وجہ سے بعض علاقوں میں حد نگاہ صفر ہو کر رہ گئی ہے۔
ساہیوال، میاں چنوں، ملتان، لودھراں ، بہالپور، احمد پور شرقیہ،رحیم یار خان، صادق آباد،کمالیہ، حافظ آباد، پتوکی، اوکاڑہ، کوٹ ادو اور وہاڑی سمیت پنجاب کے متعد د اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
موٹروے پولیس نے دھند میں ڈرائیوروں کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے علاوہ ملک کے اکثر علاقوں میں سردی کا راج برقرا ر ہے جب کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مختلف علاقوں میں برفباری بھی ہوئی ہے۔