باتوں اور لشکر کشی سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، عطاتارڑ کے پی حکومت پر برس پڑے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا(کے پی) میں امن و امان سے متعلق پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا، جس وقت کرم کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت تھی اُس وقت کے پی حکومت کیا کر رہی تھی؟
اپنے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے پی ٹی آئی کی دوستی تھی تو ٹھیک ہے مگر پھر اس دوستی کا سدِباب بھی تو کرتے۔
انھوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا، جس وقت ضلع کرم کو سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت تھی اُس وقت کے پی حکومت کیا کر رہی تھی؟
وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ صوبوں میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کا کام ہے یا کسی اور کا؟ آپ نے پنجاب کی طرح سی ٹی ڈی کو آرمی سے تربیت کیوں نہیں دلوائی؟
عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوامی مسائل حل کرنے پر کسی کی توجہ نہیں، باتیں اور لشکر کشی کرنے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، پنجاب کو بھی اتنے فنڈز دیے جاتے ہیں جتنے دوسرے صوبوں کو،پختونخوا میں 152 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔
واضح رہےکرم میں امن و امان کے قیام کے لیے حکومت اور گرینڈ امن جرگے کے فریقین کے درمیان تاحال معاملات طے نہیں پا سکے ہیں، ایک فریق نے معاہدے پر دستخط کے لیے منگل تک کا وقت مانگا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *