بالی ووڈ کی سب سے فحش فلم کیوں سپر فلاپ ہوئی، ہیروئن کو انڈسٹری کیوں چھوڑنا پڑی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ میں عموماً فلموں میں رومانٹک مناظر دکھانے کو فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے تاہم ایک فلم ایسی بھی ہے جسے بوس و کنار کے 30 مناظر بھی بری طرح فلاپ ہونے سے نہ بچا سکے۔ اس فلم کا نام ’تھری جی اے کلر کنکشن‘ ہے جس میں نیل نتین مکیش اور سونال چوہان مرکزی کردار نبھاتے نظر آئے۔
یہ ایک ہارر تھریلر فلم تھی مگر اس کے باوجود اس فلم میں بولڈ منظر کشی کی بہتات تھی۔ بوس و کنار کے ان درجنوں مناظر کی وجہ سے ’تھری جی ‘اور عمران ہاشمی کی فلم ’مرڈر ‘ میں مماثلت دیکھی گئی جس میں اسی طرح کے بولڈ مناظر کی فراوانی تھی۔
اس فلم کی کل لاگت 13کروڑ روپے تھی جسے 15مارچ2015کو ریلیز کیا گیا مگر یہ فلم بکس آفس پرصرف 5کروڑ روپے ہی بناسکی جواس کی لاگت کا 50 فیصد بھی نہیں ہے۔اس فلم کی ’روٹن ٹامیٹو‘ پر درجہ بندی بھی متاثر کن نہیں تھی اور یہ محض 12فیصد ریٹنگ ہی لے پائی۔
فلموں کو ریٹنگ دینے والے ایک دوسرے اہم پلیٹ فارم IMDbپر اس کی ریٹنگ دس میں سے3.6 تھی۔ فلمی ناقدین نے ناقص ہدایت کاری اور اسکرپٹ کو فلم کے فلاپ ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایااور اسے 2013کی سب سے بڑی فلاپ فلم قرار دیا۔
اس فلم میں اداکارہ سونال چوہان کی اداکاری مداحوں کی تنقید کی زد پر ر ہی جس کے بعد انہوں نے دلبراشتہ ہوکر بالی ووڈ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی۔ اور وہ 3 سالوں تک دوبارہ بالی ووڈ میں نظر نہیں آئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *