پاکستان کیخلاف میچ کے آخری لمحات میں جنوبی افریقی کپتان کہاں چھپ گئے تھے؟ دلچسپ انکشاف

جوہانسبرگ (قدرت روزنامہ)پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے اختتامی لمحات میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما ٹوائلٹ میں چھپ کر بیٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں باووما نے کہا کہ لنچ بریک کے دوران زیادہ بات چیت نہیں ہوئی تھی، ہم سب صورتحال کی وجہ سے کافی پریشان تھے، پوری ٹیم نروس تھی، اس صورتحال میں، میں ٹوائلٹ میں چھپ کر بیٹھ گیا تھا۔

یاد رہے کہ اتوار کو لنچ بریک سے قبل یکے بعد دیگر وکٹیں گرنے سے جنوبی افریقی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی تھی تاہم وقفے نے وکٹ پر موجود بیٹرز کو سنبھلنے کا موقع دیا اور انھوں نے باقی رنز بناکر ٹیم کو 2 وکٹ سے فتح دلادی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *