پی ٹی اے سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ایک ارب37کروڑ روپے کی کٹوتی کیخلاف کیس کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی اے سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ایک ارب37کروڑ روپے کی کٹوتی کیخلاف کیس کا فیصلہ جاری کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو پی ٹی اے کی اضافی ٹیکس واپس کرنے کی درخواست پر 2ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواستگزار کو ایک ماہ میں ادا کرنے کاحکم دیدیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *