بلغم زیادہ آنے کی وجہ کیا ہوتی ہے؟

واشنگٹن )(قدرت روزنامہ)بہت سے لوگ بار بار بلغم آنے سے پریشان ہوتے ہیں لیکن وہ اس مسئلے کی وجہ نہیں جانتے۔

بلغم کا اکثر آنا صحت کی متعدد حالتوں کی وجہ سے ہوسکتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں:

انفیکشنز

اوپری سانس کی نالی کے انفیکشن جیسے فلو یا زکام یا شدید انفیکشن جیسے بیکٹیریل نمونیا زیادہ بلغم وجوہات میں سے ایک ہے ۔

الرجی

گرد و غبار، فضائی آلودگی یا جرگ (pollens) سے الرجی اور سینے کی سوزش بھی بلغم کی پیداوار میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔

پھیپھڑوں کی بیماری

پھیپھڑوں کی دائمی بیماریاں جیسے دمہ، دائمی برونکائٹس، سسٹک فیبروسس، انٹرسٹیشل پلمونری ڈیزیز یا پھیپھڑوں کا کینسر بھی زیادہ بلغم کا سبب بن سکتا ہے۔

صحت کے دیگر مسائل

دیگر صحت کے مسائل میں دائمی ایسڈ ریفلوکس (GERD)، دل کی ناکامی یا دیگر ماحولیاتی عوامل شامل ہیں۔

ٹھنڈی ہوا

ٹھنڈی ہوا بھی گلے میں سوزش پیدا کر سکتی ہے اور زیادہ بلغم کو پیدا کر سکتی ہے۔