بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث کراچی میں سردی کی لہر برقرار
کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے باعث کراچی میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 27 جبکہ کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں 5سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان کا ہے۔