کراچی میں دھرنے، سڑکیں بند، پریشانی سے بچنے کیلئے یہ متبادل راستے جان لیں
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں پارا چنار میں ہونے والے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ ذیل میں بند سڑکوں اور متبادل راستوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
مین ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی بند ہیں، ٹریفک کو 45 کانگریس سے پی پی چورنگی، گرو مندر، سولجر بازار، سوسائٹی سگنل، کوریڈور تھری اور بریٹو روڈ کی طرف موڑا جا رہا ہے۔
کامران چورنگی بند ہے، ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ اور منور چورنگی کی طرف اندرون علاقوں میں ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔جوہر موڑ، جوہر چورنگی بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو جوہر موڑ سے سیدھا نیپا کی طرف بھیجا جا رہا ہے جبکہ جوہر چورنگی سے آنے والی ٹریفک کو پرفیوم چوک سے یوٹرن دے کر واپس جوہر چورنگی کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
گلستان جوہر، بلاک 19 اور 20 کے درمیان راستہ بند ہونے کے باعث ٹریفک کو جوہر موڑ سے سیدھا نیپا کی طرف جبکہ نیپا سے جوہر آنے والی ٹریفک کو جوہر موڑ چھیپا یوٹرن سے واپس نیپا کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔صفورہ چورنگی، نور الٰہی ہوٹل کے سامنے روڈ بند ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کو صفورہ سے کرن ہسپتال کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔