ماہرہ خان کے سرخ ساڑی میں فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی

لاہورـ(قدرت روزنامہ)پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی کچھ دلکش تصاویر شیئر کر کے سوشل میڈیا کا درجہ حرارت بڑھادیا ہے ، جن میں وہ ایک چمکدار سرخ ساڑی میں ایک شاندار صوفے پر بیٹھے ہوئے دلکش نگاہوں سے پوز دے رہی ہیں۔

یہ تصاویر ماہرہ خان نے منیش ملہوترا کے ملبوسات کی پروموشن کے دوران لی تھیں۔ ان تصاویر میں ماہرہ خان سرخ ساڑی میں ملبوس نظر آتی ہیں، جو سرخ، چاندی اور سنہری رنگ کے چمکدار کپڑے سے بنی ہوئی ہے۔ ان کے لباس کی خوبصورتی کو سادہ جیولری اور بہترین میک اپ کے ساتھ بڑھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ماہرہ خان کو چمکدار سرخ ساڑی میں بیٹھے ہوئے دکھایا جا رہا ہے، جہاں وہ اپنی دلکش نگاہوں اور زبردست چہرے کے تاثرات سے دلوں کو دھڑکنے پر مجبور کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *