شوہر کو الوادع کہتے بیوی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی؛ ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ) میاں بیوی کا رشتہ دنیا کے دیگر رشتوں سے ہٹ کر الگ مقام رکھتا ہے، اسلام زوجین کے درمیان محبت و شفقت،احترام و ہمدردی اور ایثار و اعتماد کا رشتہ قائم کرتا ہے، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں اہلیہ کی اپنے شوہر سے محبت کی مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کےمطابق اﷲ رب العزت نے سب سے پہلا رشتہ جو دنیا میں بنایا وہ میاں بیوی کا رشتہ تھا۔ باقی سارے رشتے بعد میں بنائے، میاں بیوی کا رشتہ ہی ایک ایسا واحد رشتہ ہے جس کو اﷲ رب العزت نے اپنی نشانی کہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)

عصرحاضر میں اس کی بہت سی مثالیں سننے کو ملتی ہیں اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی دیکھنے کو ملتی ہیں جس میں شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کا احترام، عزت و نفس کا خیال کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں اہلیہ کی شوہر سے محبت نے سب کے دل موہ لئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ شوہر بیرون ملک جانے کیلئے اپنی اہلیہ اور اہلخانہ کے ہمراہ ایئرپورٹ پر موجود ہے اور الوادعی ملاقات کررہا ہے، جیسے ہی وہ اپنی اہلیہ سے ملا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائی اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔

شوہر نے شفقت بھرے انداز میں اہلیہ کو دلاسہ دیا جبکہ اُس نے اپنے شوہر کے ہاتھ کو مضبوطی سے تھامے رکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *